انٹرٹینمنٹ
16 اگست ، 2012

آنجہانی گلوکارہ وہٹنی ہیوسٹن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمائش

آنجہانی گلوکارہ وہٹنی ہیوسٹن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نمائش

لاس اینجلس …گریمی ایوارڈز کو موسیقی کے شعبے میں دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ مانا جاتا ہے جس کے تحت ہر سال موسیقی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔امریکی شہر لاس اینجلس میں قائم گریمی میوزیم میں آنجہانی گلوکارہ وہٹنی ہیوسٹن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اُن سے منسوب نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔انتہائی بڑے پیمانے پر ہونے والیWhitney! Celebrating the Musical Legacy of Whitney Houstonنامی اس نمائش میں وہٹنی کے تاریخی گاؤنز،اسٹیج کاسٹیومز،نایاب تصاویر،خاندانی فوٹیجز، گریمی ایوارڈز،فلموں کے اسکرپٹس اورماڈلنگ کے فوٹو شوٹس سمیت اُن سے جڑی کئی یادگاری اشیاء عام عوام کے لیے پیش کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ15اگست سے شروع ہونے والی یہ نمائش اگلے سال فروری تک جاری رہے جبکہ دوسری جانب وہٹنی کی آخری فلمSparkleکل سے سینما گھرون میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :