پاکستان
18 اگست ، 2012

سازش کے تحت رہنماوٴں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شاہی سید

سازش کے تحت رہنماوٴں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، شاہی سید

کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے سازش کے تحت ہمارے رہنماوٴں اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، افسوس ہے کہ ہم سندھ کی نا اہل ترین حکومت کا حصہ ہیں۔ کراچی میں مردان ہاوٴس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی بار اپنی مرکزی قیادت کو سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا کہہ چکے ہیں،افسوس ہے کہ ہم سندھ کی نا اہل ترین حکومت کا حصہ ہیں ،ہمارے کارکنوں اور رہنماوٴں کو کچھ عرصے سے سازش کے تحت نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ قانون نافذ کر نے والے ادارے کراچی میں آپریشن کریں ورنہ یہاں مالا کنڈ جیسے حالات ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں اور رہنماوٴں کے قتل کے کئی واقعات میں نا م نہاد اجرتی قاتل ملوث ہیں،حکو مت تحقیقات کرے کہ اجرتی قاتل کس کی ایماء پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عید الفطر کے بعد اپنے بھر پور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :