پاکستان
18 اگست ، 2012

قلعہ سیف اللہ: کار الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللہ سے تعلق رکھنے والے 5 طالب علم ژوب سے قلعہ سیف اللہ آرہے تھے کہ ان کی کار قلعہ سیف اللہ کے قریب جنکشن پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 طالب علم جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ میں طبی امداد دیکر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

مزید خبریں :