پاکستان
Time 05 نومبر ، 2019

سمندری طوفان ’ماہا‘ کی شدت میں کمی

سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب مغرب میں 675 کلو میٹردور موجود ہے— پی ایم ڈی فوٹو 

بحیرہ عرب کے مشرقی وسط میں موجود سمندری طوفان ماہا کی شدت  میں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا  کے گرد 160 سے180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جب کہ 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ سمندری طوفان ماہا کی شدت کم ہوئی ہے جو مزید کم ہوتی جائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کراچی کے جنوب مغرب میں 675 کلو میٹردور موجود ہے مگر اس سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے طغیانی کے باعث ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت بھی کی ہے۔


مزید خبریں :