پاکستان
Time 09 نومبر ، 2019

’عمران بے بس، متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا‘

ویڈیو اسکرین گریب

کراچی: جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان کے پہلے سوال نواز شریف، شہباز شریف کے ہمراہ اتوار کو لندن جائیں گے اور عمران خان کو ان کے باہر جانے پرا عتراض نہیں، نعیم الحق، کیا فیصلہ درست ہے؟

 کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے، عمران خان نواز شریف کے معاملہ میں خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے، ممکن ہے یہ رحم دلی ن لیگ کے جیل میں قید دیگر لیڈروں اور پیپلز پارٹی تک بھی پہنچے۔

بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے ،اب موجود ہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔

سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔

مزید خبریں :