انٹرنیشنل اسٹارز کی پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے تعاون کی یقین دہانی


کراچی: ریکارڈو کاکا اور لوئس فیگو سمیت پاکستان پہچنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹارز نے  پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

برازیل کے ریکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلیس پیوئل اور فرانس کے نکولس انیلکا نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا کھیل کی ترقی کرے اور یہاں نئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئیں۔

اے ایف پی فوٹو

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور یہ کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے تجربے کو نوجوانوں میں منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان سے جو بھی ہو سکا وہ کریں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد انٹرنیشنل فٹبالرز نے مقامی شاپنگ مال میں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا۔

مذکورہ اسٹارز اتوار کو لاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گےجو کہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ انٹرنیشنل فٹبالرز اگلے مرحلے میں لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :