پاکستان
Time 18 نومبر ، 2019

بھارتی جنرل کے بیان پر فواد چوہدری کا سخت ردعمل

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی جنرل سنہا کے کشمیری خواتین کے ریپ کے حوالے سے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سابق جنرل سنہا نے ایک ٹی وی شو میں کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انتقام لینے کے لیے کشمیری عورتوں کا ریپ کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :