پاکستان
18 اگست ، 2012

بلوچستان : قلعہ سیف اللہ کے قریب گاڑیوں میں تصادم 3افراد جاں بحق

کوئٹہ…بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب دوگاڑیوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے قریب کوئٹہ ژوب شاہراہ پر دو پک اپ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال قلعہ سیف اللہ منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :