18 اگست ، 2012
اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسانی آنکھ تو کیا مشینی آلات سے بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں۔شمالی علاقوں سے ساحلی علاقوں تک محکمہ موسمیات کی کسی آبزرویٹری سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ چاند کی پیدائش جمعہ کی رات 8:45 پر چاند کی پیدائش ہوئی،اس وقت چاند کی عمر محض 25 گھنٹے ہے۔ ڈیٹا کے مطابق چاند 30 گھنٹے سے زائد عمر کا ہونے کے باعث نظر آ سکتا ہے۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب صرف جنوبی امریکا، جنوبی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں چاند نظر آنے کے امکانات تھے۔