Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
20 نومبر ، 2019

عائزہ گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن کیسے رکھتی ہیں؟

فوٹو :عائزہ خان انسٹاگرام

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی گھریلو اور  پیشہ ورانہ زندگی میں توازن رکھنے کی جدوجہد مداحوں سے شیئر کی ہے۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ مداحوں سے شیئر کی۔ 

اداکارہ نے اس پوسٹ کے ذریعے تمام لوگوں کو اپنی روٹین اور گھر کو ایک ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کے بارے میں بتایا۔


عائزہ خان 2019 میں متعدد ڈراموں میں نظر آئیں جس کی وجہ سے یہ سال ان کے لیے  کافی مصروف رہا۔

فوٹو :عائزہ خان انسٹاگرام

عائزہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ یہ سال ختم ہو، میں ان تمام لوگوں کی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا اور میری حوصلہ افزائی کی۔

فوٹو :عائزہ خان انسٹاگرام

اداکارہ جو کہ دو بچوں کی والدہ بھی ہیں، انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ صبح سویرے 7 بجے اٹھ کر بیٹی کا لنچ باکس تیار کرکے اسے اسکول چھوڑ کر آنے کے بعد دوسرے بیٹے کو تیار کر کے اپنی والدہ کے پاس چھوڑتی ہوں۔

عائزہ نے اپنی روٹین مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی تو میں اپنی والدہ سے کہتی ہوں کہ آپ میرے گھر  آجائیں  تاکہ میں  اپنے کام پر جا سکوں۔

فوٹو :عائزہ خان انسٹاگرام

عائزہ خان نے طویل کیپشن میں بتایا کہ وہ کس طرح اپنی مشکل روٹین میں سے اپنے کام اور گھر کو ساتھ لے کر چلتی ہیں اور اس میں توازن قائم رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے خود سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب کرنا مشکل ہے؟ اور اس بات کے جواب میں عائزہ نے لکھا کہ کافی مرتبہ یہ میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے لیکن جو محبت اور حوصلہ افزائی مجھے مداحوں سے ملی اس نے مجھے سپر وومن (مضبوط عورت) بنا دیا ہے۔

عائزہ نے اپنے کیپشن کے اختتام میں لکھا کہ میرے مداحوں کا پیار ہی مجھے کام کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

فوٹو: فائل

واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں نام کمانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے 2009 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

عائزہ خان نے پیارے افضل، دو قدم دور تھے، میری زندگی ہے تو اور دیگر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فوٹو: فائل

عائزہ نے 2014 میں پاکستانی شوبز اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کے ساتھ شادی کی۔

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

عائزہ خان کی 4 سالہ بیٹی حورین اور 1 سالہ  بیٹا رایان ہے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM