پاکستان
19 اگست ، 2012

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری

کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری

کوئٹہ … پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کی اپیل پر کوئٹہ کے سرکاری اسپتا لوں میں ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پی ایم اے کے صدر ڈاکٹرسلطان ترین نے جیو نیوز کو بتایاکہ کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور جب تک ڈاکٹروں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا وہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایم اے کی جنرل باڈی کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے جس میں احتجاج جاری رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکو مت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق کوئی اقدام دیکھنے میں نہیں آرہا۔

مزید خبریں :