19 اگست ، 2012
اسلام آباد…صدرآصف زرداری نے توہین قرآن کے الزام میں گرفتار کم سن عیسائی لڑکی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزارت داخلہ سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔صدر کے مطابق کسی بھی طرف سے توہین مذہب کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،تاہم کسی کو بھی ذاتی مقاصد کے لئے توہین مذہب کے قانون کو غلط طورپر استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق انہوں نے ہر ایک کے جان و مال کے تحفظ کی ہدایت کی ہے۔کم سن عیسائی لڑکی رمشا کو توہین قرآن کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔