پاکستان
19 اگست ، 2012

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عجلت میں اعلان کیا،مولانا انوارالحق حقانی

کوئٹہ…صوبائی خطیب مرکزی جامع مسجد کوئٹہ مولانا انوارالحق حقانی نے کہا ہے کہ ملک میں دو، تین عیدوں کی روایت غیرمستحسن اقدام ہے،تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظرنہ آنے کا اعلان عجلت میں کیا۔ کوئٹہ میں جاری اپنے ایک بیان میں مولانا انوارالحق حقانی کا کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی کو صوبوں کی زونل کمیٹیوں سے حتمی رپورٹ طلب کرنا چاہئے تھی، جو نہیں کی گئی ، صوبائی خطیب کوئٹہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں زونل کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا اور نہ ہی انہیں اعتماد میں لیاگیا اور انتظار کئے بغیرشوال کے چاند کے نظر نہ آنے کا اعلان کردیاگیا، خیبرپختونخواہ کی کمیٹی کو بھی یہی شکایت رہی ان کا کہنا تھا کہ جب تک چاروں صوبوں کی زونل کمیٹیوں کی رپورٹ موصول نہ ہوا اس وقت تک مرکزی کمیٹی اعلان نہ کرے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کا تقرر اور سبکدوشی سیاسی ضرورت اور سفارش کی بنیاد پر نہیں ہونی چاہئے جو کہ اس وقت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :