پاکستان
19 اگست ، 2012

لاہور:تاجر نے کم سن بچیوں پر چوری کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کردیا

لاہور…لاہور کے علاقے راوی روڈ میں کپڑے کے تاجر نے دو کم سن گھریلو ملازم بچیوں پر چوری کا الزام لگا کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے بچیوں کو کم عمر قرار دے کر ان کے والد کو گرفتار کرلیا۔تاجر نے الزام عائد کیا کہ ان بچیوں نے چھوٹی موٹی چوریوں کے بعد لاکھوں کی چوری کرڈالی اور سارا مال اپنے والد کو پہنچا دیا ،بچیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوری نہیں کی جنوں سے ڈرا کراعتراف کرایا گیا۔پولیس نے فریقین کو تفتیش کے لیے تھانے بلایا تو مدعی کی سفارش اور ملزمان کی صفائی دینے مسلم لیگ ن کے عہدیدار تھانے پہنچ گئے،پولیس کا کہنا تھا کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی،اس لیے بچیوں کو چھوڑ کر ان کے والد کو پکڑ لیا ۔

مزید خبریں :