19 اگست ، 2012
گھوٹکی …گھوٹکی کے قریب خانپور مہر میں پولیس کا ٹرک پر چھاپہ اسمگل کی جانے والی پچاس لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی بھاری کھیپ پکڑی گئی پانچ ملزمان گرفتار کر لئیے گئے ہیں ایس ایس پی گھوٹکی مظہر نواز شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو فداحسین چانڈیو کی سربراہی میں ناکہ بندی کر کے مزدا ٹرک پر چھاپہ مارا گیا جس میں کاغذ کے رول میں چھپائی گئی ۔پچاس لاکھ روپے سے زائید مالیت کی 600 کے قریب بوتلیں غیر ملکی انگلش شراب برآمد کر کے پانچ مزمان مجید چنو، شاہد، الطاف، علی گوہر میرانی اور بالچند بابوکو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی مظہر نواز کے مطابق ملزمان میں مجید چنہ پولیس اہلکارہے جو کراچی میں ڈیوٹی کرتا ہے ۔ ملزمان نے بتایا ہے کہ غیر ملی شراب کی اسمگلنگ بحری جہازوں کے زریعے کسٹم حکام سے ملی بھگت کرکے کی جاتی ہے اور ملزمان کا تعلق بین الاقوامی اسمگلروں سے ہے ۔