20 اگست ، 2012
فیصل آباد. . . .فیصل آباد میں چاند رات پر ایک المناک واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر ماں بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے اسلام پور ہ میں واقع ایک گھر میں رات گئے نامعلوم ملزمان گھس گئے۔ ملزمان نے گھر میں موجود فاطمہ بی بی اور اس کی بیٹی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرارہو گئے۔ اہل محلہ کی اطلا ع پر پویس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہناہے کہ اب تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔