20 اگست ، 2012
اسلام آباد… صدر آصف زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ واریت اور تشدد اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، نفرت جیسے رجحانات پر قابو پائیں ۔ صدر آصف زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی قوم کو عید کی مبارکباد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے موقع پر ہمیں اخوّت ومحبت، برداشت، صبروتحمل و رواداری کو فروغ دیتے ہوئے عید الطفر کی خوشیوں میں اپنے غریب عزیز و اقارب، پڑوسیوں، ضرورت مند اور نادار مسلمان بہن بھائیوں کو شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور تشدد اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں ، نفرت جیسے رجحانات پر قابو پائیں، ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ فرقہ پرستی، تعصب پرستی اور دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔صدر اور وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے ہی امن قائم کیا جاسکتا ہے، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کریں۔