20 اگست ، 2012
لاہور… لاہورکے علاقے نسبت روڈ میں عید سے ایک روز قبل پانی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔نسبت روڈ پر واسا کا ٹیوب ویل اتوار کے روز سے خراب ہے جس کے بعد کو ئی واسا اہلکار اسے ٹھیک کرنے نہیں آیا نلکوں میں پانی نہ آنے سے علاقے کے مکینوں کو گرمی کے موسم میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ سراپا احتجاج ہیں،اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پانی کی بندش سے ان کی عید کی خوشیاں پھیکی پڑ گئی ہیں۔