دنیا
Time 03 دسمبر ، 2019

برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع؟

برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت  متوقع ہے اور شہزادہ ولیم اور کیٹ کرسمس کے موقع پر اس کا باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ ملکہ الزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم شاہی خاندان کی جانب فی الحال باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے پہلے ہی 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

ان کا بیٹا شہزادہ جارج 6 سال، بیٹی شہزادی شارلٹ 4 سال اور شہزادہ لوئس 19 ماہ کا ہے۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑے نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا 4 روزہ دورہ کیا تھا جس میں وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملے تھے۔

دورے کے دوران شاہی جوڑے نے شمالی علاقہ جات اور لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔


مزید خبریں :