Time 13 دسمبر ، 2019
پاکستان

مرضی عوام کی چلے گی، امپائر کی نہیں، کوئی سلیکٹڈ قبول نہیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے حکمران سلیکٹیڈ اور کٹھ پتلی ہیں، عوامی حکومت ہوتی تو عوام کے لیے کام کرتی، لیکن ان کی جانب سے نیب گردی پر زور دیا جا رہا ہے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مرضی عوام کی چلے گی، امپائر کی نہیں، بنیادی حقوق اور جمہوریت پر حملے ناقابل برداشت ہیں، ہم آخری دم تک لڑیں گے اور ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی سلیکٹیڈ قبول نہیں ہے، ہم نے سلیکٹیڈ حکومت کو واضع پیغام دینا ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور ہم عوامی راج کے لیے آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک سال میں نااہل حکومت نے عوام کے حقوق پر حملے کیے۔ آج کسان اور مزدور سمیت ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، اس جمہوریت کے لیے بینظیر اور ان کے ورکرز نے قربانی دی تھی لیکن آج نظر آ رہا ہے کہ اس پر حملہ ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اس سال بینظیر شہید کی برسی کو اسی جگہ منایا جائے گا جہاں بینظیر کا آخری جلسہ تھا،ہم لیاقت باغ میں کھڑے ہوکر ان کا پیغام پاکستان کے نوجوانوں اور غریبوں تک پہنچائیں گے۔

مزید خبریں :