پاکستان
Time 29 دسمبر ، 2019

بلوچستان حکومت نے وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز کی مرمت پر 34کروڑ روپے اڑادیے

 بلوچستان حکومت نے وزیر اعلیٰ کے خصوصی جہاز کی مرمت پر 34کروڑ روپے اڑادیے—فوٹو بشکریہ/گورنمنٹ آف بلوچستان سائٹ

 بلوچستان حکومت نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کے خصوصی جہاز کی مرمت پر 34 کروڑ روپے اڑادیے۔

بلوچستان کے محکمہ نظم ونسق کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق حکومت بلوچستان نے 2008 سے 2012 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زیر استعمال خصوصی طیارے  لیز جیٹ 31 اے پر  پانچ برسوں کے دوران 17کروڑ 39 لاکھ 52ہزار 650 روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق یہ طیارہ 17 کروڑ روپے کی مرمت کے باوجود بہتر نہیں ہوسکا اور حکومت نے اسے گراؤنڈ کرکے 2013 میں وی ایکس آر 45 نامی نیا طیارہ خرید لیا جس کی مرمت پر 2013 سے 2018 تک 6 برسوں میں 16کروڑ 43لاکھ 57ہزار 588روپے کے اخراجات آچکے ہیں۔

محکمہ نظم و نسق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے خصوصی طیارے کی مرمت کاکام پاکستان میں نہیں ہوتا بلکہ دوبئی میں کرایا جاتا ہے۔ یعنی جس کمپنی سے یہ طیارے خریدے گئے تھے وہی اس کی مرمت بھی کرتی ہے اور اس کی مرمت تین سو گھنٹے کی اڑان کے بعد یا سال پورا ہونے کی صورت میں کرائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :