دنیا
22 اگست ، 2012

مسلمانوں کی جاسوسی: نیویارک پولیس کا ڈیموگرافکس یونٹ ناکام

مسلمانوں کی جاسوسی: نیویارک پولیس کا ڈیموگرافکس یونٹ ناکام

نیویاک … نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا مسلمانوں کی جاسوسی پر مامور خفیہ یونٹ 6 سال سے زائد عرصے میں ایک بھی اطلاع فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ اعتراف نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف اور انٹیلی جنس ڈویژن کے کمانڈنگ آفیسر تھامس گلاٹی نے عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کیا۔ نیویارک پولیس کے خفیہ ڈیموگرافکس یونٹ کی ذمہ نیو یارک میں رہنے والے ہر مسلمان کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنا، مخبروں کے ذریعے معلومات جمع کرنا، فون پر ہونے والی گفتگو ٹیپ کرنا، مساجد میں ہونے والی سرگرمیوں اور خطبوں سے آگاہ رہنا ہے۔ پولیس کو توقع ہے کہ ڈیمو گرافکس یونٹ خطرے کی پیشگی اطلاع دینے والے نظام کے طور پر کام کرے گا تاہم تھامس گلاٹی کا کہنا ہے کہ وہ 2006ء سے اس عہدے پر ہیں اور اس عرصے کے دوران ڈیموگرافکس یونٹ نے ایک بھی ایسی اطلاع فراہم نہیں کی جس کی بنیاد پر کسی تحقیقات کا آغاز ہوسکے۔

مزید خبریں :