22 اگست ، 2012
واشنگٹن … امریکا میں لگی آگ پھیلتی ہی جارہی ہے، جس نے دو تہا ئی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، 48 گھر جل چکے ہیں جبکہ 900 افراد بھی متاثر ہیں اور 9,300 ہیکٹر پر پھیلی اراضی بھی تباہ ہو گئی ہے۔ امریکا کے مغربی علاقوں میں لگی آگ کی وجہ سے موسم انتہائی گرم ہے۔ واشنگٹن، اوریگن، ایداہو اور کیلیفورنیا میں آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ آگ کو کنڑول کر نے کیلئے ریسکیو عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، 100 فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر ز کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امریکا میں 7 دنوں سے جاری آگ پر کچھ علاقوں میں مسلسل کوششوں کے بعد کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، جس کے بعد کئی افراد اپنے گھروں کو واپس آچکے ہیں۔