پاکستان
Time 06 جنوری ، 2020

کراچی والے شدید سردی کے لیے تیار ہوجائیں

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں آج (پیر) سے کل صبح تک ہلکی بارش اور سردی میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

کراچی والے اب جاڑے کے مزے لوٹنے کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ محکمہ موسمیات نے 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات اور کل صبح ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 11 جنوری سے بارش کا نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا تاہم مغربی سسٹم کا موجودہ بیشتر حصہ کراچی میں داخل ہوئے بغیر گزرگیا۔

ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم  بدھ سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور بدھ سے جمعہ کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :