23 اگست ، 2012
لاہور…بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے ایف اے، ایف ایس سی کے نتائج کااعلان موٴخر کردیا ، اب نتائج کااعلان 8ستمبر کوکیا جائے گا ۔چیرمین لاہوربورڈمحمد نصراللہ ورک کے مطابق ایف اے ، ایف ایس سی کے نتائج کااعلان ہفتہ25اگست کوکیاجانا تھامگراب یہ نتائج 8ستمبرکوصبح10بجے سنائے جائیں گے انہوں نے تاخیرکی وجہ نتائج کو غلطیوں سے پاک بناناقراردیا اورکنٹرولرامتحانات کو ہدایت کی کہ طلباء و طالبات کوبہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔