پاکستان
07 فروری ، 2012

منظوروسان کا سندھ پولیس کو جرائم پر قابو پانے کیلئے 15دن کا الٹی میٹم

منظوروسان کا سندھ پولیس کو جرائم پر قابو پانے کیلئے 15دن کا الٹی میٹم

کراچی…وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے سندھ پولیس کے سربراہ کوجرائم پرقابو پانے کے لیے 15دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ میں آئی جی سندھ کی سرزنش کے بعدکراچی پولیس حرکت میں آگئی ہے اورمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کاسلسلہ ایک بارپھرشروع ہوگیاہے،شہرمیں اسٹریٹ کرائم اور بد امنی کی نئی لہر پر وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں سندھ اور کراچی پولیس کے سربراہوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اس دوران وزیر داخلہ نے پولیس کو 15دن کا الٹی میٹم دیا کہ شہرمیں اسٹریٹ کرائم اور شر پسند عناصر پر قابو پایا جائے ورنہ سزا بھگتنے کے لیے افسران تیار رہیں۔پولیس اہلکاروں کوآئی جی سندھ کی سپریم کورٹ میں طلبی اور سرزنش کاخیال تھایاشایدوزیرداخلہ کے احکامات کاپہلے سے علم۔ شہر میں گزشتہ روز سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کاسلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے کلاشنکوف اورتین ٹی ٹی پستول برآمد کیے گئے۔لیاقت آباد میں کریک ڈاوٴن کر کے 7ملزمان کوگرفتارکیاگیا اور اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔پہلوان گوٹھ اور رابعہ سٹی میں بھی سرچ آپریشن کر کے 5 افراد کوحراست میں لے کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پرایک بار پھر ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں :