پاکستان
23 اگست ، 2012

ٹرپنگ سے دھابیجی اور گھارو گرڈ پر دس منٹ بجلی معطل رہی،کے ای ایس سی

 ٹرپنگ سے دھابیجی اور گھارو گرڈ پر دس منٹ بجلی معطل رہی،کے ای ایس سی

کراچی…دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی معطلی سے متعلق ترجمان کے ای ایس سی کا کہناہے کہ ٹرپنگ کے باعث دھابیجی اور گھارو گرڈ پر دس منٹ کے لئے بجلی معطل رہی۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق دس منٹ کے اندر دونوں گرڈز بحال کردیئے گئے تھے۔اس وقت گھارو اور دھابیجی کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا کوئی تعطل نہیں ہے۔ترجما ن کا کہنا ہے سترہ ارب روپے کی نادہندگی کے باوجود کے ای ایس سی نے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی رکھا ہوا ہے۔واٹر بورڈ کسی بھی متبادل اور بیک اپ پلان کے بغیر کام کررہا ہے ۔ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ سو فیصد عدم ادائیگی کے باوجود واٹربورڈ سو فیصد انحصار کے ای ایس سی پر کررہا ہے ۔

مزید خبریں :