23 اگست ، 2012
اسلام آباد…وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل پری پیڈ سمز کو فوری طور پر بند نہیں کیا جا رہا، مرحلہ وار بندش یا ریگولرائز کرنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق آیندہ ہفتے وزارت داخلہ کے زیر اہتمام اجلاس ہو گا جس میں پری پیڈ سمز کو مرحلہ وار بند کرنے یا ریگولرائز کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ،پولیس، خفیہ ایجنسیز،پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز کے عہدے دار شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہہ چکے ہیں کہ پری پیڈ سمز دہشت گردی میں استعمال ہو رہی ہیں اور انہیں مرحلہ وار بند کر نے پر غور کیا جا رہا ہے۔