پاکستان
23 اگست ، 2012

پھالیہ:شہبازشریف کامقتول دوستوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

پھالیہ:شہبازشریف کامقتول دوستوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

پھالیہ…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف منڈی بہاوٴالدین کے قصبے پھالیہ گئے،جہاں انہوں نے عید کے روز قتل کئے گئے تین دوستوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں5۔5لاکھ روپے کے امدادی چیک دیئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پھالیہ کے نواحی موضع کِدھر غربی گئے،جہاں انہوں نے عید کے روزدیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل کئے گئے3دوستوں کے گھروں میں جاکران کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا،وزیراعلیٰ نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ ملزموں کوقانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزادی جائے گی،انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او منڈی بہاوٴالدین کو حکم دیاکہ ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے۔

مزید خبریں :