طالبان کو اسکولوں سے کیا دشمنی ہے؟ ’گُل مکئی‘ کی پہلی جھلک نے ہی تہلکہ مچا دیا

فوٹو: فائل

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر مبنی فلم ’گُل مکئی‘ کی پہلی جھلک نے ہی تہلکہ مچا دیا۔ 

ملالہ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’گُل مکئی‘ کے ریلیز ہونے کے حوالے سے حال ہی میں اعلان کیا گیا تھا اور اب فلم کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جسے انٹرنیٹ پر اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملالہ کا کردار نبھانے والی بچی سے اس کے والد سوال کر رہے ہوتے ہیں کہ آپ نے کبھی ہیلن کیلر کو دیکھا ہے؟ جس پر وہ جواب دیتی ہے کہ جو انسان دیکھ نہیں سکتا، بول نہیں سکتا، سُن نہیں سکتا وہ اتنا کامیاب کیسے ہو سکتا ہے جس پر ان کے والد جواب دیتے ہیں کہ وہ فائٹر پیدا ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

بعد ازاں فلم ’گُل مکئی‘ کے ٹریلر میں پاکستان و افغانستان کے قبائلی علاقوں کے جنگ کے کچھ مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

ٹریلر میں ملالہ کا کردار نبھانے والی بچی کو سوال کرتے بھی دکھایا گیا ہے جو کہتی ہیں کہ ’آخر طالبانوں کو بچوں کے اسکولوں سے کیا دشمنی ہے؟‘

’گُل مکئی‘ میں ملالہ یوسف زئی کے بہادر سفر اور تعلیم کے لیے جدوجہد کے سفر کو دکھایا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

کم عمر ترین نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم ایچ ای امجد خان کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے جس میں اداکارہ ریم شیخ نے ملالہ کا کردار نبھایا ہے جب کہ ملالہ کے والد کا کردار اطل کلکرنی نبھا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

دوسری جانب فلم میں دیویا دتّہ، پنکج تریپاٹھی اور مکیش رشی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

’گُل مکئی‘ کو آئی آئی ایم ایس اے ایم کے تعاون سے بنایا گیا ہے جو 31 جنوری 2020 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :