23 اگست ، 2012
نیو یارک… اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون امریکا اور اسرائیل کی طرف سے تنقید کے باوجود آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کی 16ویں کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بانکی مون اجلاس میں ایران اور علاقے میں استحکام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات اور توقعات سے آگاہ کرینگے ۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے بانکی مون کے دورہ ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر جانبدار کانفرنس میں بانکی مون کی شرکت سے ایران کو حوصلہ ملے گا۔