11 جنوری ، 2020
سلطنت عمان کے سلطان قابوس بن سعید السعید کے انتقال کے بعد ان کے کزن حیثم بن طارق السعید نئے سلطان بن گئے۔
سلطان قابوس طویل عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ ماہ ہی بیلجیئم میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس آئے تھے جہاں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم گزشتہ شب وہ 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
سلطان کے انتقال کے بعد شاہی خاندان کی کونسل نے ان کے کزن حیثم بن طارق کو سلطنت کا نیا سلطان مقرر کیا جس کا انہوں نے حلف بھی اٹھالیا ہے۔
سلطان حیثم 13 اکتوبر 1956 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل اور انڈر سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
حیثم بن طارق سلطان بننے سے قبل سلطان قابوس کی کابینہ میں بطور وزیر برائے ثقافت اور ورثہ شامل تھے۔