پاکستان
Time 12 جنوری ، 2020

ژوب میں شدید برفباری کے باعث کمرے کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں شدید برفباری کے باعث گھر کے کمرے کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

برف باری اور بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں موجود ہے، سسٹم کے تحت صوبے بھر میں کہیں بارش تو کہیں شدید برف باری ہورہی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ژوب کے علاقے شہاب زئی میں برفباری کے باعث گھر کے ایک کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں جبکہ گھر کے دیگر افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں شدید برفباری اور بارش کے باعث صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :