23 اگست ، 2012
اسلام آباد … پاکستان علماء کونسل نے ملک میں 3 عیدوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حافظ طاہر اشرفی کے مطابق پاکستان علماء کونسل ملک میں 3 عیدوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کررہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کا معاملہ ماہرین فلکیات کے سپرد کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس بار بھی شوال کا چاند دیکھنے کے معاملے پر ملک میں کافی اختلافات رہے اور جنوبی وزیرستان، خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر علاقوں میں 3 دن علیحدہ علیحدہ عیدیں منائی گئیں۔