پاکستان
23 اگست ، 2012

حجام کی آنکھیں نکالنے کا الزام ، ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ

حجام کی آنکھیں نکالنے کا الزام ، ملزمان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور…لاہور میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے عید کے روز اوکاڑہ کے حجام پر تشدد کے الزام میں گرفتار چار ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے اوکاڑہ میں عید کے روز حجام پر تشدد کے الزام میں گرفتار 4ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں پیش کر دیاعدالت میں پیش کئے گئے۔ ملزمان میں علی شیر،جاوید،محمد حسین اور شبیر شامل تھے پولیس نے ملزمان کا ریمانڈ مانگتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ تعلقات کی رنجش میں یوسف حجام کی آنکھیں ،ناک اور کان پر بدترین تشدد کیا تھا جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت 3 نے چاروں ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر سٹی دیپال پور پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :