23 اگست ، 2012
اسلام آباد … آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور ساہیوال سمیت کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ، پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے، ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور گلگت میں 38، فیصل آباد 37، ملتان 35، اسلام آباد، لاہور اور مظفرآباد 33، کراچی 32 ، پشاور 30 اور مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔