08 فروری ، 2012
کوئٹہ…کوئٹہ پولیس نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی اوران کے بیٹے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کیخلاف نیو سریاب تھانہ میں اغواکامقدمہ درج کرلیاتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پولیس کے ایک سینئر اہلکارنے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نیوسریاب تھانہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی اوران کے بیٹے شاہ زین بگٹی کیخلاف اغواکامقدمہ بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پردرج کیاگیاہے ۔محکمہ تعلیم کے ایک اہلکاربابونورمحمدکی مدعیت میں ملزمان پراسکے بیٹے باپ اوربھائی کواغواکر نے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے ۔تاہم ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی مزیدکارروائی متعلقہ پولیس کر رہی ہے۔