24 اگست ، 2012
اسلام آباد … افغان صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماوٴں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ وزیراعظم ہاوٴس کے ترجمان کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے پاک، افغا ن باہمی تعلقات اور امن اقدامات پر بھی تبادلہٴ خیال کیا۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف کاکہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کا برادرانہ دوست ہے اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔