پاکستان
24 اگست ، 2012

ڈینگی سے بچاوٴ: عوامی نمائندے 2 گھنٹے فیلڈ میں رہیں، شہباز شریف

ڈینگی سے بچاوٴ: عوامی نمائندے 2 گھنٹے فیلڈ میں رہیں، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے عوامی نمائندے روزانہ 2گھنٹے فیلڈ میں رہیں، 26اگست سے ڈینگی سے آگاہی کیلئے بھرپورمہم شروع کریں گے۔ لاہور میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ تمام ادارے چوکس رہیں اور انتظامات مکمل رکھیں، عوامی نمائندے اور سیکریٹریز روزانہ 2 گھنٹے فیلڈ میں گزاریں اور انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ شہباز شریف کاکہناتھاکہ انہیں ایک ایک جان عزیز ہے، متعلقہ محکمے ڈینگی مچھر کی ہیچریوں کا مکمل خاتمہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 26اگست سے ڈینگی کے خلاف بھرپورمہم شروع کی جارہی ہے ۔

مزید خبریں :