پاکستان
08 فروری ، 2012

ادویہ ساز فیکٹری گرنے سے 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق

 ادویہ ساز فیکٹری گرنے سے 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق

لاہور … ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نے لاہور میں ادویہ ساز فیکٹری گرنے سے 20افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے،ان کاکہنا ہے کہ 6خواتین اور 3مرد اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں،جنہیں زندہ نکالنے کی کوششیں جا رہی ہیں،امید ہے کہ ریسکیو آپریشن آج مکمل کرلیا جائے گا ۔ ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان لاہور میں کھاڑک کے قریب گرنے والی فیکٹری کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ملبے سے 20افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں،6خواتین سمیت 9افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں،ہماری ترجیح ہے کہ ان افراد کو زندہ نکال لیا جائے،ڈاکٹر رضوان نے مزید کہا کہ فیکٹری کی تعمیر کا معیار انتہائی ناقص تھا۔جس کی وجہ سے مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :