28 جنوری ، 2020
پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سکندر ٹاؤن سے امام مسجد نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بہلا پھسلا کر اغواء کر لیا۔
امین سکنہ سکندرٹائون نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی مسماۃ کرن بی بی جو ساتویں جماعت کی طالبہ ہے گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلی تھی چھٹی کے ٹائم پر وہ واپس گھر نہیں پہنچی تو انہیں فکر لاحق ہو گئی۔
کرن بی بی اسکول گئی تو امام مسجد شیر اعظم نے اسے بہلا بھسلا کر اغوا کر لیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔