28 جنوری ، 2020
چلتی ٹرین سے مسافر کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک نوجوان نے مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکا لیکن دوسرے مسافر نے اس واقعے کی ویڈیو بنالی۔
موبائل چھیننے کی کوشش کا یہ واقعہ روہڑی اسٹیشن پر پیش آیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چلتی ٹرین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں کراچی میں ڈرگ روڈ پر ٹرین کے دروازے پر کھڑے مسافر سے دوسری سمت سے آنے والی ٹرین میں سوار مسافر نے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔