24 اگست ، 2012
ڈی جی خان…ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آجانے سے قبائلی علاقے کا دیگرعلاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ایک شخص بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ڈی سی اوسرفرازاحمد کے مطابق دریائے چناب میں چنیوٹ کے مقام پرآج پانی کا بہاوٴ91ہزار کیوسک ہے، قلعہ کنگراں کے قریب دریائی کٹاوٴ کے باعث بعض علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور پانچ مکانات گرگئے ہیں۔نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے ہونے والے تباہی کے بعد متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے اورنقصانات کاتخمینہ لگایاجا رہاہے۔ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن اور آزاد کشمیر میں رات کی بارش کے بعد موسم ابر آلود ہے۔وادی لیپا کا زمینی راستہ 5روز سے بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔