24 اگست ، 2012
اسلام آباد … وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت پیداوار کو ملک کے دور دراز علاقوں میں مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومتی معاملات پر بھی بات کی گئی۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو وزارت پیداوار، خصوصاً یوٹیلیٹی اسٹورز کی کارکردگی سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی مزید ایک ہزار برانچز قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعد میں وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی ملاقات کی اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایاکہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تمام فنڈز ریلیز کردیئے گئے ہیں۔