24 اگست ، 2012
مردان … خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ذمہ دار افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مردان کے ایک وفد سے بات چیت میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے عوام پر بھی زور دیا کہ وہ جاری ترقیاتی اسکیموں پر نظر رکھیں اور کسی بھی خامی یا کمی کی صورت میں اس کی نشاندہی کریں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے ہنگو میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور 3 پولیس اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جدو جہد جاری رہی گی۔