24 اگست ، 2012
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں درخت کی کٹائی کے دوران معمولی تلخی پر رکن صوبائی اسمبلی کے ملازمین اور زمینداروں میں فائرنگ سے ایم پی اے شازیہ اشفاق کا گن مین ہلاک اور دو ملازمین زخمی ہوگئے ڈی ایچ کیو اسپتال میں زخمی حالت میں لاے جانے والے زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ معمول کے مطابق نواحی گاوں ہر چوکی میں درخت کاٹ رہے تھے کہ کھیتوں کو پانی لگانے کی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر کالو اور اسکے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس سے رکن صوبائی اسمبلی کا گن مین عاصم موقع پر جاں بحق جبکہ دو ملازمین شدید زخمی ہوگئے پولیس نے بیانات قلمنبد کرنے کے بعد کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔