پاکستان
24 اگست ، 2012

لاہور ہائیکورٹ :عدالتی کمروں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

لاہور ہائیکورٹ :عدالتی کمروں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

لاہور … لاہور ہائی کورٹ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالتی کمروں میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے کمرہ عدالت میں آزاد کشمیر کے ایک نو جوان کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنے موبائل پر کورٹ روم نمبر ایک میں سابق چیف جسٹس صاحبان کی تصویروں کو اپنے موبائل فون میں اتار رہا تھا۔ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی نے نوجوان رحیم سلیم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، موبائل فون پر اس پابندی سے وکلاء مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :