08 فروری ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں وزیر اعظم پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ اپیل وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے 2فروری کے 7رکنی بینچ کے فیصلے ، جس میں وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں 13فروری کو طلب کیا گیا ہے، کے حوالے سے 54قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔