24 اگست ، 2012
سرگودھا…سرگودھا میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ اور وزیرمملکت تسنیم قریشی کی آمد پر پی پی کے ناراض کارکنوں نے سیاہ جھنڈیوں سے انکا استقبال کیا اور نعرے بازی کی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ اور وزیرمملکت تسنیم احمد قریشی سرگودھا کے علاقے پیپلز کالونی میں جلسے کے لئے آرہے تھے کہ راستے میں پیپلزپارٹی کے درجنوں ناراض کارکنوں نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈیاں اٹھاکر انکا استقبال کیا، سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز مظاہرین کی قیادت کررہی تھیں،اس موقع پر اپنے بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے پی پی کارکنوں نے وزیرمملکت برائے پانی و بجلی تسنیم قریشی کے خلاف نعرے بھی لگائے، کارکنوں کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں اور ملازمتوں سمیت ہر کام میں انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے۔