24 اگست ، 2012
راولپنڈی … 8 روز گزرنے کے باوجود تفتیشی ٹیمیں کامرہ ایئر بیس پر حملے میں معاونت کرنے والوں کا سراغ نہیں لگا پائیں، 3 حملہ آوروں فیصل شہزاد، الف خان اور محمد تیمور کی شناخت ہوئی ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامرہ حملے کے حوالے سے اب تک 30 افراد سے تفتیش کی گئی ہے تاہم کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی، 2 افراد اب بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کامرہ حملے کے 3 دہشت گردوں کی شناخت ہو ئی ہے، ان میں سے فیصل شہزاد کا تعلق ٹیکسلا، الف خان کا قصور اور محمد تیمور کا سیالکوٹ سے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کامرہ حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کالعدم لشکر جھنگوی بھی ملوث ہو سکتی ہے۔